72

مری نیوائیر نائٹ پر مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ

مری(راشد مغل سے) نیوائیر نائٹ پر مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ ہوٹل میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی اور مری آنے والے سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی لائن لگی رہی جس کے باعث سیاحوں نوجوانوں کی اکثریت نے رات فٹ پاتھوں پارکوں میں گتوں کی آگ جلا کر گزاری یا پھر اپنے گاڑیوں میں گزاری تفصیلات کے مطابق نئے سال کی خوشیاں کو دوبالا کرنے اور خوشی کے لمحات کو یاد بنانے کے لئے سیاحوں کا سیلاب مری امڈ آیا جس کے باعث ہوٹل تل دھرنے کی جگہ نہ رہی ہوٹل مالکان نے رش کافاہدہ اٹھاتے ہوئے مری آئے ہوئے سیاحوں سے منہ مانگے کمروں کے دام وصول کرتے رہیے تو دوسری طرف ہوٹل میں جگہ نہ ہونے اور کمروں کا کرایہ ادا نہ کرسکنے والے نوجوان سیاح کی اکثریت نے رات یا تو اپنی گاڑیوں میں یا پھر پارکوں میں آگ جلا کر گزاری ہے جبکہ مری آنے والے سیاحوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹر منہ مانگے کرایہ وصول کرتے رہے تاہم مری میں نیوائیر نائٹ پر مری سٹی ٹریفک پولیس کے نوجوان رات کے تک ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں معروف رہی دوسری طرف سیاحوں کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کے نوجوانوں ہمراہ اے ایس پی مری مال روڈ پر موجود رہے ہیں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مری آنے والے سیاحوں نے سابق تمام ریکارڈ دیئے جبکہ حسب روایت مری انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ پر مری آنے والے سیاحوں کو ریلف دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹر مری آنے اور جانے والے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں،،