مری محکمہ صحت کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر اور ان ٹیم کورونا وباء کو کنٹرول کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ڈاکٹر اظہر کی نااہلی کے باعث مری میں کورونا کی وباء بڑی تیزی سے پھیلنے لگی مری میں اس وقت تک سرکاری اداروں جن میں محکمہ پولیس مری کی چوکی بازار کے تین ملازمین کو کو رونا ہونے کے باوجود تاحال چوکی بازار کے عملے کورنٹین کیا گیا ہے اور نہ ہی چوکی کو سیل کیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے مری میں کورونا کے مریضوں میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جو محکمہ صحت مری کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مری میں عرصہ دراز سے تعینات ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اپنے آفس میں بیٹھ کر ہی کاغذی کاروائی بھی مصروف رہتا ہے مری کے تمام ڈسپنسریوں پر ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب ہیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈاکٹر کی سیٹ پر بیٹھ کر مریضوں کو چیک کرنے لگے ڈسپنسریوں پر ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مری کی عوام پرائیویٹ کلینک روح کرنے لگی اہل علاقہ نے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر مری کو تبدیل کرنے کی اپیل کردی