New Year's Eve 86

ٹریفک پولیس مری کا نیو ائیر نائٹ کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری ۔

مری:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسرکو ہ مری طارق جاوید نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پرسیاحوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات اور ون ویلنگ کی روک تھام کرنے کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ڈیوٹی آفیسر کو ہ مری طارق جاوید کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 1ڈی ایس پی ،12 انسپکٹرز،110ٹریفک وارڈن اور40 ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر مری کے داخلی راستوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گی جہاں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی جو خلاف ورزی کے مرتکب منچلوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل لائیں گے جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس مو قع پرڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید نے تما م ٹریفک سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیںاورمحنت اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کو فرض سمجھ کرمری آنے والے سیاحوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیںاس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔