A.C. Murree 87

ماسک کے بغیر کسی گاہک کو اپنی دوکانوں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں داخل نہ ہونے دیں، وقارحسین

مری: کوروناوائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے عوام حکومتی ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکریں تمام ہوٹلز،ریسٹورنٹس انتظامیہ اور تاجر ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکروائیں اور ماسک کے بغیر کسی گاہک کو اپنی دوکانوں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں داخل نہ ہونے دیں،سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ سینیٹائزر کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر مری وقارحسین نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے تمام کاروباری حلقوں کو دودن کی مہلت دی کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرلیں جسکے بعد اچانک چھاپے مارے جائینگے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اجلاس میں تحصیل ہیلتھ آفیسر مری راناکرامت علی نے اس سلسلے میں بریفنگ دی،اجلاس میں تحریک انصاف مری سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید،اے ایم او سہیل اشرف،تحسین عباسی،سول ڈیفنس اہلکاروں اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی،بعدازاں پی ٹی آئی مری کے رہنماء شہزاد رشید کی نگرانی میں سول ڈیفنس مری کے سیکٹر وارڈن اور اہلکاروں کے ہمراہ مال روڈ اوردیگر بازاروں کے ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور دوکانوں کے دورے کئے اور ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمدکرانے کیلئے آگاہی دی اور:نوماسک نو سروس کے چاٹ بھی تقسیم کئے۔