Water 58

مری میں پانی کے بحران دیگر مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مری کے آفس میں اہم بیٹھک

مری:پانی کے بحران کے حل سمیت دیگر اہم مساہل کو حل کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مری کے ساتھ ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر راجہ خلیل احمد کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوٹل ایسوسی مری کے سینر نائب صدر راجہ شہزاد رشید کی قیادت میں اہم میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین کےساتھ اسسٹنٹ کمشنر مری کے آفس میں منعقد ہوئی اور موجود پانی بحران کو حل کرنے سمیت دیگر مساہل سے آگاہ کیا گیا جس پر اے سی مری نے حالیہ پانی کے بحران کا ذمہ دار واپڈا مری اور قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے بجلی کی بند کی وجہ سے پانی کی سٹوریج میں کمی واقعہ ہوئی جب کے دوسری طرح کرسمس کی چھٹیوں سیاحوں کی مری آمد پانی کا استعمال اضافہ ہونا تھا جبکہ 2019 کے آرڈر کے بعد ٹی ایم اے کو جب ختم کر نے بعد میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا تو اس کے ساتھ ہی جوائنٹ واٹر بورڈ کی سیٹ پر 18 گریڈ آفیسر خالی ہونے والی سیٹ پر تاحال ایم او آئی کی کا تعنیات نہ ہونا ہے جس باعث بہت سے معاملاتِ کا روک جانا ہے اس موقعہ پر ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے سنیر نائب صدر راجہ شہزادرشید علاقوں مری آکر فحاشی کا دھندہ کرنے والی عورتوں سمیت خواجہ سرا بھیک مانگنے ریڑھیاں چلنے اور گھوم پھر کر مال بیچنے والوں سمیت مری مال روڈ پر افغان پٹھانوں کے بچوں کی وجہ سے مری کی کا ماحول خراب کرنے اور مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین کو آگاہ کیا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے ہئوٹل ایسوسی ایشن مری کے سنیر نائب صدر راجہ شہزاد رشید اور ان کے ہمراہ ملاقات کرنے والے عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی اور کہا کسی کو بھی مری کا ماحول خراب کرنے کی اجازتِ نہیں دی جائے گئی اور مری کی مقامی آبادی کے سمیت مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاہیں گئیں،،،