ASP Azhar khan 43

مری پولیس کی کرپشن کی کوئی شکایت ہے تو میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں اے ایس پی مری

مری:احسن یونس سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویثرنل پولیس آفیسر اے ایس پی مری اظہر خان نے عوام الناس سے کوہدایات جاری کی ہیں کہ انہیں تھانہ مری یاچوکیات مری میں ایف آئی آئی کے اندراج کیلئے کسی قسم کی کوئی تاخیر کی جارہی ہے تو طور پر ان کو یا ایس ایچ اومری کے نوٹس میں لائیں اے ایس پی مری نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کیلئے میں خود اور ایس ایچ اومری فریقین کو سن کران کی دادرسی کرتے ہیں تاہم مری سرکل میں پولیس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت یا مسئلہ اگرکسی شخص کو درپیش ہے یامری پولیس کی کرپشن کی کوئی شکایت ہے تو میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں انکی شکایات کافوری ازالہ کیاجائیگا اے ایس پی مری نے کہاعوام اورسائلین کی بروقت داد رسی، فوری انصاف فراہم کرنا اور انکے مسائل کوحل کرنامری پولیس اولین ترجیح اور فرض عین سمجھ کر اداکررہی ہے۔