JUI 24

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی متحد ہے

مری:مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی متحد ہے، کارکنان کو مولانا فضل الرحمان پر غیر متزلزل اعتماد ہے،مولانا کی قیادت میں حقیقی جمہوریت بحالی کی تحریک اپنے زوروں پر ہے،تحریک کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب کی جنرل کونسل کے ممبر قاری نوید احمد عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان تمام اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہی کر رہے ہیں اس تحریک سے سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جس پر حواس باختہ ہو کر وہ مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی پر اتر آئے ہیں لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑے گی اور مولانا ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کے زریعے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے اس لیے عوام موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔