Accident 24

مری علیوٹ بازار کے نزدیک موٹرسائیکل اور ٹیوٹا ہائی ایس میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق

مری:علیوٹ بازار مری کے قریب تیزرفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل اور ٹیوٹا ہائی ایس میں تصادم جس کے نتیجے میں آذادکشمیردھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان افشار حسین ولدناصرحسین جو موٹر سائیکل چلارہاتھا شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولنس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کررہی تھی کہ شدیدزخمی افشارحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔