Murree weather pleasant 30

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ چھ ہزارسے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران مری میں ٹریفک پولیس کے تمام افسران اوراہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی دینے اور ٹریفک کی روانی کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنے پر شاباش دی ۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے کرسمس کی چھٹیوں کے موقع پر مری میں سیاحوں کو بہترین ٹریفک سہولیات مہیا کرنے کے پیش نظراضافی نفری تعینات کی گئی تاکہ مری آنے والے سیاحوں کوہر طرح کی سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔کرسمس کی صبح سے اتوار رات تک ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ مری میں صرف چند ہزار پارکنگ کی گنجائش کے باوجود ٹریفک پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں نے سخت مشکل موسمی حالات میں بھی دن رات محنت کر کے فرائض منصبی کی ادائیگی کو بخوبی سر انجام دیابہترین حکمت عملی، فرائض کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ ادائیگی، محنت ،لگن اور ٹیم ورک کی کوششوں سے ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھا جس پر چیف ٹریفک آفیسر نے تمام ٹریفک سٹاف کو شاباش دی ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران مری میں بے پناہ رش کے دوران ٹریفک پولیس کے تما م سٹاف نے 24گھنٹے سخت سردی میں بھی فرائض کو مقدم جانتے ہوئے ،شہریوں کی خدمت کو جاری رکھااور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل نظر آئے جو قابل تحسین ہے اوریہی وہ جذبہ ہے جو عوام الناس میں انھیں نمایاں کرتا ہے ۔