Liaqat Baloch 63

عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے امیر لیاقت بلوچ

مری:عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظروطن عزیز شدید سیاسی اور معاشی خطرات سے دوچار ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ریاست کمزور ہوتی جا رہی ہے حکمرانوں کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے معاشرے میں افراد اور فیملی سسٹم بری طرح متاثر ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی تحصیل مری کے زیر اہتمام منعقدہ فیملی تربیتی پروگرام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فیملی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے ہرفراورخاندان کی سطح پرپورے ملک میں تربیت کاایک ایسا نظام کو متعارف کرا رہی ہے کہ جس سے عوام معاشرتی طور پر مضبوط ہونگے، تقریب سے مذہبی سکالر پروفیسر عتیق رضا قاری امیر عثمان عاقب اقبال عباسی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا تربیتی پروگرام میں بزرگوں،بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعدادنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ناقص نظام تعلیم اور میڈیا کی منفی سرگرمیوں نے نئی نسل کی تربیت کرنے کے بجائے ان کو اپنے حقیقی مقاصد سے دور رکھا انھوں نے اس امر پر زور دیکر کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں اسلامی روایات کو اپنانے کے لئے قرآن و سنت کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانا پڑے گا اور اپنے گھروں کے اندر خواتین پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ماں کی گود ایک ایسی تربیت گاہ ہے جہاں سے ایک بچے کی ہر قسم کی نشو نما ہوتی ہے جماعت اسلامی نے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ فیملی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے جماعت اسلامی تحصیل مری کے امیر غلام احمد عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری نوجوان نسل پر جو مغربی تہذیب و ثقافت کی یلغار ہے اس کا تدارک صرف اور صرف مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی سوچ وفکر اور ان کے لٹریچر کے ذریعے ہی ممکن ہے انھوں نے عوام پر زور دیکر کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور معاشرتی نظام زندگی کا آغاز بھی گھر کی دہلیز سے ہوتا ہے لہذا ہر فرد اپنے گھر کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنے خاندان کو بہتر ماحول میسر کرے۔