مری اور گردونواح سے سول ہسپتال مری میں آنے والے مریضوں کی اکثریت کو راولپنڈی شفٹ کرنا ہسپتال کے ڈاکٹرز نے معمول بنا لیا ذرائع کے مطابق سول ہسپتال مری میں آنے والے کورونا کے متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا جانے سے عوام سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں مری کے عوام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا رش ہونے کی وجہ سے بیڈ تک نہیں مل رہا جس سے مری کے عوام مایوس ہو کر پرائیویٹ ہسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں جہاں پر ایک دن میں ڈاکٹر لاکھوں روپے مانگ لیتے ہیں جو کہ غریب ، سفید پوش اور عام شہری کے بس میں نہیں ہے کہ وہ اپنا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں میں کروا سکیں مری کے عوام نے ڈی سی راولپنڈی انوارالحق ، اسسٹنٹ کمشنر مری محمد وقار حسین اور اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ مری کے مقامی لوگوں کے لیے سہولت میسر کرتے ہوئے سول ہسپتال مری میں ہی مری سے آنے والے مریضوں کا علاج کیا جائے اور اُنہیں سول ہسپتال مری میں ہی داخل کر کہ علاج معالجہ اور کورینٹائن کیا جائے تا کہ عوام پریشانی سے بچ سکیں