ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران سیاحوں کاسیلاب امڈآیا مال روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی تمام مصروف سیاحتی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مری کے اہم ترین سیاحتی مقام پر سٹریٹ لائٹس کانظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ہر طرف اندھیرے کا راج،سیاح فیملیاں خوفزدہ تحصیل انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث مری آنیوالے سیاحوں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں لاکھوں کی تعدادمیں مری مال روڈ پر چہل قدمی کرنے والے سیاح گپ اندھیرے میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں بچوں کے والدین سے اچانک اندھیرے میں بچھڑ جانا روزکا معمول بن گیا ہے سیاحوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔