Raja Zafarul Haq 24

راجہ ظفرالحق سے ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی سے کی ملاقات

مری:چیئرمین مسلم لیگ ن وسینیٹرراجہ ظفرالحق سے ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی سے کی ملاقات جس میں پمز میں جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایم ٹی آئی آرڈنینس کے خلاف احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی ڈاکٹرحیدرعباسی کے مطابق چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق نے گرینڈہیلتھ الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور سینٹ میں بھی اٹھائینگے انہوں نے پمزکو کارپوریٹ بادی بنانے کو ظلم قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ نوکریوں کا جھانسہ دیکر لوگوں کوبیروزگار کرنا انتہائی افسوسناک ہے، ترجمان گرینڈالائنس نے بتایا کہ مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری۔