Haji Asad Khan 24

قائد میاں محمدنواز شریف محب وطن لیڈرہیں حاجی اسد خان

مری: قائد میاں محمدنواز شریف محب وطن لیڈرہیں انہوں نے وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا سی پیک معاشی ترقی کاعظیم منصوبہ شروع کیا،بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے،مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی ان کو عوام کا دردرکھنے کی سزادی جرہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء حاجی اسد خان نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس تقریب کا اہتمام بھی لیگی رہنماء حاجی اسد خان کی جانب کیا گیااور 20 پونڈ وزنی کیک حاجی اسد خان،مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،خستہ میرخان،دیرینہ لیگی رہنماء شفیق وانی،منیر عباسی،سلیم جنجوعہ نے کاٹا اس موقع پر لیگی رہنماؤں،کارکنوں اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،لیگی کارکن اور سیاح میاں محمدنواز شریف زندہ کے نعرے لگاتے رہے،بعدازاں حاجی اسد خان کی جانب سے شرکاء اور غریبوں میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔