Christian community 71

مری میں بھی کرسمس ڈے کرسچین برادری مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا

مری:ملک بھر کی طرح مری میں بھی کرسمس ڈے کرسچین برادری مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا مری میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہولی ٹرینٹی چرچ مری مال روڈ پر منقعد ہوئی کرسمس کی تقریب میں مقامی کرسچین برادری سمیت ملک بھر سے مری آئے ہوئے سیاح کی بڑی تعداد نے شرکت کی کرسمس کی دعائیہ تقریب کے موقعہ پر چرچ کے پادری نے حضرت عیسی کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے پیار محبت کے درس دینے کے اور ملک سالمیت کے لئے دعا کروائے دوسری بڑی تقریب سینٹ مارگریٹ یونین چرچ میں ہوئی جہاں پادری نعیم روبن نے پاکستان کی سلامتی اور کورونا وباء سے نجات کے لۓ دعا کروائی اس موقع پر سیکرٹری چرچ ندیم خان زمان ،سابق کونسلر مری سائمن جاوید اور دیگر نے شرکت کی ۔۔بعدازاں دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کی چاہئے بسکٹ اور کیک سے تواضع کی گئی۔