Arts Council Murree 19

مری میں بابائے قوم قائداعظم کے145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر عکسی تصاویر کی نمائش

مری:پنجاب آرٹس کونسل مری میں بابائے قوم قائداعظم کے145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر عکسی تصاویر کی نمائش (قائد کے شب وروز) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قائد کی روزمرہ زندگی اور مختلف سیاسی اور سماجی موقعوں پر لی گئی نایاب تصویریں پیش کی گئیں جس کا مقصد لوگوں میں بابائے قوم کی بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور نوجوان نسل کو ان قربانیوں کی یاد دلانا ہے جو جناح نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے دیں۔ اس نمائش میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کو دلچسپی سے دیکھا اور سراہا۔ یہ نمائش آرٹ گیلری پنجاب آرٹس کونسل میں 2 دن تک جاری رہے گی ۔