مری اور گردونواح سے آنے والے مریضوں کو رات کے وقت میڈیکل سٹور بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے جس وجہ سے مری میں آنے والے سیاح اور گردونواح سے سول ہسپتال میں رات کو ایمرجنسی طور پر آنے والے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دنوں کورونا کی وباء نے ایک دفعہ پھر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سخت سردی ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ایمرجنسی طور پر عوام سول ہسپتال مری کا رات کے وقت جب شدید بیمار ہونے کی وجہ سے رُخ کرتے ہیں ہسپتال میں بھی ڈسپنسری بند ہوتی ہے جبکہ اگر دوائی ایمرجنسی طور پر لینی پڑ جائے تو مریض کے لواحقینوں کے لیے کوئی آپشن نہیں ہے جہاں سے وہ ایمرجنسی اپنے مریض کے لیے دوا خرید سکیں مری میں آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں نے اپیل کی ہے کہ مری میں میڈیکل سٹور کے مالکان ایمرجنسی طور پر مشاورت کر کہ کوئی ایک میڈیکل سٹور چوبیس گھنٹے کُھلا رکھیں تا کہ عوام کی یہ پریشانی ختم ہو سکے عوام کا کہنا ہے کہ اگر ایک میڈیکل سٹور روزانہ سٹور کھولنے سے قاصر ہے تو ایسی ترتیب بنائی جائے کہ روزانہ ترتیب سے مال روڈ مری پر موجود میڈیکل سٹور روزانہ ایک ایک دن آپس میں مشاورت سے طے کر لیں اور روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی صورتِ حال کے لیے کھلا رکھیں