Murree Mall Road 21

ملکہ کوہسار مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ سٹریٹ لائٹس کاناقص نظام

ملکہ کوہسار مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ جو ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کامرکز رہتا ہے پر سٹریٹ لائٹس کاناقص نظام ہونے سے شام ہوتے ہی گپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ایسے میں اندیشہ رہتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد جہاں سیاحوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں وہاں تاجرکو بھی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے خصوصاً معروف نگہت زارپارک سے چنار چوک تک سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب ہیں لیکن نہ تو انکو تبدیل کیاجارہا ہے اور نہ ہی درست کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں سیاحتی،عوامی اور کاروباری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر بلدیہ مری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غفلت اورلاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مال روڈ چنار چوک تک کی سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔