Mr. Justice Qasim Khan 20

چیف جسٹس پنجاب لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس قاسم خان سے ملاقات

مری: مری بار ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے صدرمری بارایسوسی ایشن کی سربراہی میں چیف جسٹس پنجاب لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس قاسم خان سے ملاقات کی وفد میں جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ صدر مری بار ایسوسی ایشن،جنرل سیکرٹری وسیم الدین عباسی ایڈوکیٹ، سابق صدر مری بارایسوسی ایشن اسد اقبال عباسی ایڈوکیٹ اور معروف قانوندان شبیر محمود ملک ایڈوکیٹ شامل تھے ملاقات میں وفد نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹسں قاسم خان کو چند گزارشات بھی پیش کیں جن میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے، ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج کی ایک ایک مزید تعیناتی، خواتین لائرز کے لئے الگ بار روم کے ساتھ نماز کی جگہ، لائبریری کی اب گریڈیشن کیلئے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ اور مری کے اندر سب جیل کے قیام کے حوالے سے نکات شامل تھے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ان تمام گذارشات کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے احکامات بھی جاری کر دیئے اس موقع مری بارایسوسی ایشن کے صدر جلیل اخترعباسی ایڈووکیٹ اور وفد میں شامل تمام وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مری بار کادورہ کرنے کی دعوت بھی دی اس سلسلہ میں مری کی وکلا ء برادری سمیت عوامی حلقوں نے جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔