Eating inside a restaurant 26

میونسپل کارپوریشن مری جس کو اب میونسپل کمیٹی مری کادرجہ دے دیاگیا

مری: میونسپل کارپوریشن مری جس کو اب میونسپل کمیٹی مری کادرجہ دے دیاگیا ہے اس میں میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کی چار ماہ سے تعیناتی ختم کئے جانے سے تمام کام اورنظام ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں جسکے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ٹھپ ہوکررہ گئے بلدیہ مری بننے کے بعد ایم آئی او کی سیٹ کو ختم کردیا گیا ہے،ملکہ کوہسار مری وطن عزیز کا اہم ترین سیاحتی مقام ہے یہاں کی سیاحتی اہمیت کی وجہ سے ماضی میں بھی خصوصی طور پر مری کو اے کلاس میونسپل کمیٹی کادرجہ دیاگیا تھا ایسے میں میونسپل آفیسر انفراسٹکچروایکسئین(ایم اوآئی)کی سیٹ کوختم ہونے سے جوائنٹ واٹربورڈ جو مری کیلئے پانی کی فراہمی میں اہم کردار اداکرتا ہے شدید مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ ایم اوآئی جوائنٹ واٹر بور ڈ کا سیکرٹری بھی ہے جس کی تعیناتی نہ ہونے سے تمام کام رکے ہوئے ہیں اور تمام نظام تباہ ہوگیا ہے اگر فوری طورپر میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کی تعیناتی نہیں ہوتی تو ادارے کی ساکھ کوجہاں شدید نقصان پہنچے گا وہاں اس اہم ترین سیاحتی مرکز پر گرمائی اور برفباری کے سیزن میں پانی کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے،بلدیہ مری میں عارضی طور پر اسسٹنٹ میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کو یہ چارج دیاگیا ہے لیکن اختیارات ختم ہونے کے باعث مسائل حل نہیں ہورہے،مری کے عوامی،کاروباری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کی میونسپل کمیٹی مری میں تعیناتی کی جائے کیونکہ موجودہ حالات میں ایم وائی اور کی عدم تعیناتی کے باعث سارانظام تباہی کی طرف جارہا ہے۔