loan 93

مری میں اخوت کا دفتر صرف مری شہر،مسیاڑی،جھیکاگلی تک کے لوگوں کو قرض حسنہ فراہم

مری: اہم ترین فلاحی وعوامی ادارے اخوت جس کی خدمات کوقدر اورتحسین کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے مری میں بھی عوام کے بے مثال خدمت کررہا ہے کئی بیروزگار لوگوں کو قرض حسنہ فراہم کئے گئے اور وہ وہ اب اپنا رزق حلال کمارہے ہیں،مری میں اخوت کا دفتر صرف مری شہر،مسیاڑی،جھیکاگلی تک کے لوگوں کو قرض حسنہ فراہم کرتا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب کچھ عرصہ سے مبینہ طورپر یہاں قرض حسنہ ان دیہی علاقوں میں بھی دیاجارہا ہے جو ان کے مخصوص علاقہ سے تعلق ہی نہیں رکھتے اور ان سے مبینہ طور پر دوہزار روپے فی کس لیکر قرضہ فراہم کئے جارہے ہیں عوامی حلقوں نے فلاحی ادارے خدمت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم ترین قومی فلاحی ادارے کی ساکھ کو بچانے کیلئے اس معاملہ کی انکوائری کروائیں اوراسکا باقاعدہ آڈٹ کیاجائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔