Rescue 1122 Murree 63

ریسکیو 1122 مری کرسمس ڈے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے ریسکیو 1122 مری کے تمام عملے کو کرسمس ڈے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ریسکیو 1122 مری نے کرسمس ڈے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے اور مری کے 9 مقامات پر ہنگامی مراکز قائم کردئیے ہیں،ایمرجنسی پلان کے مطابق مری شہر میں 9 مقامات جن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،چھرہ پانی جی ٹی روڈ،سترہ میل،جی پی او چوک مال روڈ،کھجٹ یکسپریس وے، علیوٹ سرینگر روڈ، کالی مٹی ایبٹ آباد روڈ،نیو مری بازار اور اپر جھیکا گلی روڈ شامل ہیں،انچارج ایمرجنسی آفیسر علی حمزہ خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو سٹاف سے تعاون کریں،محفوظ معاشرے کے لئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔