Load shedding jhelum 72

واپڈا مری کی نااہلی کے باعث مینٹینس کے نام پر آئے روز بجلی بند کر

مری :واپڈا مری کی نااہلی کے باعث مینٹینس کے نام پر آئے روز بجلی بند کر مری کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیتا ہے بلکہ بجلی کی بندش سے نہ صرف امور خانہ دار چلنے والی خواتین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا جاتا ہے بلکہ کاروباری لوگوں جن کا کام بجلی سے وابستہ ہے ان کا کاروبار ٹھپ کر دیتا ہے گزشتہ کئی دنوں سے واپڈا مری مری شہر اور اس سے ملحقہ دیہات کی بجلی غیر اعلانیہ طور پر بند کر دیتا ہے جبکہ آج دو دن سے مری شہر کے علاقوں سنی بینک موٹر ایجنسی لوہر بازار مال روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ہر آدھے گھنٹے بعد بجلی دس پندرہ منٹ کے لئے غائب ہو جاتی ہے پھر اچانک واپس آجاتی ہے جس کی وجہ سے مری شہر کی مقامی آبادی سمیت ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری حضرات سمیت امور خانہ داری چلانے والی خواتین اور مری آئے ہوئے سیاحوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے