Abuse 22

9 سالہ بچے کے ساتھ عدیل نامی اوباش نوجوان کی طرف سے زبردستی زیادتی

مری گذشتہ چند روز قبل مری کے نواحی علاقے یونین کونسل مسیاڑی میں 9 سالہ بچے کے ساتھ عدیل نامی اوباش نوجوان کی طرف سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی گئی جس کی ایف آئی آر مری پو لیس نے والد کی مدعیت میں درج تو کر لی لیکن مری پولیس کی نا اہلی اور غفلت کے باعث تاحال ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا ہے جس پر بچے کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس بازار چوکی کا انچارج ملزم کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ابھی تک ملزم کو گرفتار میں کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے،متعلقہ پولیس چوکی لوئر بازار مری کے انچارج کیخلاف بہت سی عوامی شکایات بھی کی گئی ہیں لیکن ابھی تک پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے متعلقہ انچارج پولیس چوکی لوئر بازار مری کیخلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس سے اہلیان علاقہ میں شدیدتشویش پائی جارہی،متاثرہ بچے کے لواحقین نے آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او،سی پی او راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملزم کی فوری گرفتاری اور چوکی انچارج پولیس لوئر بازار مری کیخلاف فوری کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔