Truck 81

مری کی حدود جھیکا گلی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جانبحق

مری: لارنس کالج روڈایم آئی ٹی دفتر کے قریب ٹرک

RLD-1496

سے اُترتے ہوئے نمبل کے رہائشی محمد خورشید کا 28 سالہ جواں سال بیٹا اسلم ٹرک کے ٹائر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا بھائی زخمی ہوگیا جس کی نعش کو بعد ازاں سول ہسپتال مری میں شفٹ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق محمد خورشید کے دونوں بیٹے راستے سے ٹرک کے ساتھ لپک کر سوار ہوئے جب کہ ٹرک جونہی شوالہ کے قریب دفتر مری امپرومنٹ ٹرسٹ کے پاس پہنچا تو محمد خورشید کے دونوں بیٹوں نے ڈرائیور کو بتائے بغیر ٹرک سے نیچے چھلانگ لگائی جسکے نتیجے میں ایک بیٹاجاں بحق ہوگیااوردوسرا بیٹا معزانہ طورپر بچ گیا جبکہ ذرائع کے مطابق دوسرے بیٹے کی چادر ٹرک کے ساتھ اٹک گئی مرحوم اپنی چادر کو چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں چادر نہ چھوٹنے پر خود ٹرک ٹائر کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں ہے کہ یہ دونوں بندے میرے ٹرک پر کہاں سے چڑھے اور جب اُترے تب بھی میرے علم میں نہیں آیا ورنہ میں بریک لگا کر خود انکو اترنے کا کہتا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولنس لیکر موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیا،مرحوم کی وفات پرعلاقہ کی فضاء سوگوار ہیں اہلیان علاقہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور اُس پہ اجرِ عظیم عطا ء فرمائیں۔