Sale of glass 26

حکومتی پابندی کے باوجود مری میں شیشہ کی فروخت اپنے عروج

مری :حکومتی پابندی کے باوجود مری میں شیشہ کی فروخت اپنے عروج پر جس کے باعث دوسرے علاقوں سے آئے سیاح فیملوں کی نوجوان نسل سمیت مری کی مقامی آبادی کے نوجوان نسل بڑی تیزی کے ساتھ شیشہ میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کی نشوں کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں شیشہ کی پابندی کے قانون پر مری پولیس عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہے جس کی وجہ سے مری مال روڈ پر قائم میجیک کی دکانوں اور پرچون کی دکانوں سمیت مری مال روڈ پر خفیہ جگہوں پر قائم شیشہ سنٹروں پر دھڑلے سے شیشہ فروخت کیا جارہا ہئے یہی وجہ ہے مری مال روڈ پر سرعام سیاح شیشہ لے کر استعمال کر رہے ہوتے جن کو پولیس روکنے کی بجائے اگر کو شکایت کرے تو کہتے ہیں سیاح ہیں انجوائے کرنے آئے ہیں استعمال کرنے دو جس کہ باعث مری میں نہ صرف اخلاقی غیر قانونی کام اور جرائم سرعام مری مال روڈ پر ہو رہے ہوتے ہیں لیکن پولیس روکنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہوتی ہے یہ وجہ ہے مری میں جسم فروشی شراب نوشی چرس نشوں مبتلا ہو کر بے راروی کا شکار ہو رہی ہے مری کے سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے پولیس کے اعلی احکام سے اخلاقی برائیوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔