Governor of Punjab 56

گورنرپنجاب وچانسلر کوہسار یورنیورسٹی کے حکم

مری:گورنرپنجاب وچانسلر کوہسار یورنیورسٹی کے حکم پر پرنسپل گارڈن کالج راولپنڈی پروفیسر الطاف حسین کو بطور ٹریثرز(خزانچی)کوہسار یونیورسٹی مری اور بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈاکٹر عابدضیاء کو بطر کنڑولر امتحانات تعینات کردیا گیا اسطرح کوہسار یونیورسٹی مری کی دو اہم ترین نشستوں پر تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن باقاعدہ جاری کردئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا تعیناتیوں کے بعد کوہسار یونیورسٹی کو اپنی تمام تعلیمی اور امتحانی سرگرمیاں شروع کرنے کا اختیار مل گیا ہے اب یونیورسٹی تمام انتظامی اور مالی فیصلے کرنے میں بااختیار ہو گئی ہے اور اسکا انتظامی سیٹ اب مکمل ہو چکا ہے،امید کی جاتی ہے کہ نئے تعینات کئے گئے عہدیداران اور افسران بہت جلد یونیورسٹی کا امتحانی اور انتظامی نظام اور ڈھانچہ کھڑا کر دینگے تاکہ جلد از جلد کوہسار کے علاقے کے ڈگری کالجزکو امتحانات اور ڈگری کے لیے کوہسار یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کا عمل شروع کیا جائے جس سے مری کے علاوہ اردگرد کے دیگر علاقوں کے طلباء و طالبات کو اس مادر علمی سے بالواسطہ فائدہ پہنچانے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرینگے اور مستقبل قریب میں تفصیلاً اس پالیسی کو واضح کرینگے۔