Minhaj-ul-Quran International 16

تحریک منہاج القرآن تحصیل مر ی کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

مری: تحریک منہاج القرآن تحصیل مر ی کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن مرز اآصف محمود قادری کی صدارت میں جھیکاگلی مری میں منقعد ہوا،اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرحافظ نزیر احمد اعوان، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرمظہر الحق قادری، منہاج یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر فرقان یوسف اور جنرل سیکرٹری محمد عثمان ارشد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کی کارکردگی کو سراہا گیا،اجلاس سے ملک نزیر احمد اعوان نے تحریک منہاج القرآن کے ویژن پر تفصیلی بریفنگ دی،تحریک منہاج القرآن کی دعوتی، تنظیمی، تربیتی اور تعلیمی مہم کے سلسلے میں تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی نے نئے سال کے اہداف کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیداری شعور کوگراس روٹ لیول تک پہنچایا جائیگااور یونٹ سے تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائیگااس مقصد کے حصول کیلئے تحصیل مری کی سطح پر منہاج فیملیز ورکرز کنونشن کا بھی فیصلہ ہوا جو کہ مورخہ 10 جنوری کو ہوگااجلاس میں سوشل میڈیا کی اہمیت پر بھی بریفنگ دی گئی اور سوشل میڈیا کی ٹیم کو منظم کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کے سلسلے میں 29 دسمبرکو بھرپور اجلاس منعقد کیاجائیگااجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔