ملکہ کوہسار اور گلیات میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لئے بڑی تعداد میں سیاح مری کارخ کررہے ہیں لیکن مری کا اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ جہاں سیاح فیملیاں اورنوجوان اگر یہاں نہ آئیں تو انکا تفریحی کودورہ نامکمل رہتا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی مری کی سٹریٹ لائٹس برانچ کی غفلت اور عدم توجہی سے نگہت زار سے چنار چوک تک سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے گپ اندھیرے کی وجہ سے سیاح اور تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں سیاحتی اور کاروباری حلقوں کاکہنا ہے کہ مال روڈ جیسی اہم ترین سیاحتی شاہراہ پر سٹریٹ لائٹس کے ناقص انتظامات پر بہت حیرت ہوتی ہے ماضی میں مال روڈ پرہر طرف روشنی ہی روشنی ہوتی تھی لیکن موجودہ تحصیل انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی مری کے ذمہ داران کی ناکامی،غفلت اورلاپرواہی سے یہ اہم ترین سیاحتی مرکز اپنی افادیت کھورہا ہے،سیاحتی اور کاروباری حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مال روڈ پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں اورذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔