Trade 63

تجارت پیغمبری پیشہ ہے

مری:تجارت پیغمبری پیشہ ہے اس کو اگراسلامی احکامات اور حضور پاک ﷺ کی ہدایات کی روشنی میں ایمانداری اور دیانتداری سے کیاجائے اوراس حلال کی کمائی سے مستحق افراد کی مدد کی جائے تو ہم اللہ کی عدالت میں سرخرو ہونگے دنیاوی زندگی انتہائی مختصر ہے ہمیشہ کی زندگی کیلئے ہمیں ایسے عمل اور کمائی کی ضرورت ہے جو ہمیں مرنے کے بعد ہمارے کام آسکے ان خیالات کا اظہار مری کے معروف عالم دین مفتی خالدحسین عباسی نے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ شعیب تیمور کے کامریڈ ان ہوٹل مری کلب اسٹیٹ کے افتتاحی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا دعائیہ تقریب میں حاجی نذیر جاوید،تیمورجاوید صراف،خواجہ وامق اقبال سمیت بڑی تعداد میں عزیزوں،دوستوں اوراہلیان علاقہ نے شرکت کی اور انکو نیاکاروبار شروع کرنے پر مبارکباددی۔