Load shedding jhelum 19

محکمہ واپڈاکی نااہلی مری میں بجلی کانظام درہم برہم

مری:محکمہ واپڈاکی نااہلی مری میں بجلی کانظام درہم برہم شہری اور دیہی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، ساراسارادن بجلی بندرکھی جارہی ہے مری کے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرزپرمنٹینس اورکام کے نام پر آئے روز صبح سے شام تک بجلی بندکردی جاتی ہے جس سے تحصیل مری کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام شدیدمشکلات سے دوچارہوکررہ گئے ہیں واپڈادفاترمیں کوئی صارفین کانمبرتک اٹینڈنہیں کرتامعلوم ہواہے کہ ایکسیئن بہارہ کہوکی ہدایت پر آئیسکواپنے لائن لائسزاوربجلی چوری کے نقصان کوپورا کرنے کیلئے آئے روزبجلی بندرکھ کرصارفین کو عذاب میں مبتلا کررکھاہے گھڑیال فیڈر،کوہالہ فیڈر،گلڈنہ فیڈر،باڑیاں فیڈراورگھوڑاگلی کمپنی باغ فیڈرسمیت تمام فیڈرپربجلی کی سپلائی کئی کئی گھنٹے معطل رکھی جارہی ہے جس پرعوام سراپااحتجاج ہیں مگرایکسیئن بہارہ کہواورمقامی ایس ڈی اوافسران ٹس سے مس نہیں ہورہے ں جبکہ گھڑیال فیڈرسمیت متعددفیڈرزپراتوار کے دن بھی صبح سے بجلی کی سپلائی معطل رہی، مری کے عوامی سیاسی سماجی مذہبی اورکاروباری حلقوں نے چیف ایگزیٹوآئیسکواسلام آباداوروفاقی وزیر پانی و بجلی سے فوری نوٹس لینے اور غفلت کے مرتکب افسران کوفی الفورمری سے تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔