Maulana Qari Saifullah Saifi 133

مری بار ایسوسی ایشن میں نومنتخب صدر و عہدیداران کو مبارکباد مولانا قاری سیف اللہ سیفی

امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی علمائے مری کے ایک موقر وفد کے ہمراہ مری بار ایسوسی ایشن میں نومنتخب صدر مری بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ جلیل اختر عباسی اور جنرل سیکرٹری مری بار وسیم الدین عباسی ,نائب صدر ناصر ایڈوکیٹ ودیگر عہدیداران کو مبارکباد اس موقع پر سینئر وکلاء جناب نذیر احمد عباسی ایڈوکیٹ ,عبدالرحمن ایڈوکیٹ ,شبیراحمدملک ,اسد محمود عباسی ایڈوکیٹ ,راجہ سعید ایڈوکیٹ ودیگر وکلاء کثیر تعداد میں موجود تھے , اس موقع پر قاری سیف اللہ سیفی نے مری بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے کاز سمیت ہر دینی ایشو پر وکلاء برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ,تحصیل بھر کے علماء اپنے نظریاتی وکلاء کی پشت پر ہونگے ,مذھبی ایشوز پر ہمیں یک جان ہوکر آگے بڑھنا ہے ,جلیل اختر ایڈوکیٹ صدربار نے قاری سیف اللہ سیفی اور علمائے مری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شااللہ اسلامی اقدار کی پاسداری پر آپ مری بار کو کسی سے پیچھے نہ پائینگے ,علمائے مری کے وفد میں مفتی ظفرالاسلام سیفی ,مولانا عامر عباسی ,مفتی عزیز الرحمن عباسی ,حافظ محسن حیات , مولانا احسن جاوید ,رمضان خان