Eating inside a restaurant 21

مال روڈ پر افغانی پٹھان

مری: ٹی ایم اے مری کے اہلکاروں کی گرفت نہ ہونے کے باعث مری مال روڈ پر رات بارہ بجے کے بعد افغانی پٹھان مری مال روڈ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیتے مرحبا چوک سے جی پی او چوک تک چاہیے۔قہوہ سوپ اور مرغوں دامچیاں فروخت کر نے کے ساتھ ساتھ گھی کے ٹینوں میں آگ جل رہئے ہوتے ہیں جس کا دھواں پورے مری مال روڈ پر پھیلا ہوتا اوت یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی جگہ آگ لگی ہوئی ہو جس کی ذمہ داری ٹی ایم اے مری اہلکار ہیں جو مری مال روڈ پر گھوم پھر کر مال فروخت کرنے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر مال پانی لے کر خاموش تماشائی بننے ہوئے ہیں اور ڈیوٹی کرنے کی بجایے سیاسی پھر پہنچوں کے دفتر میں بیٹھ کر ٹائم پاس کر رہئے ہوتے ہیں جو میونسپل کمیٹی مری کے اسسٹنٹ کمشنرمری وقار حسین کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باعث مری کی سیاحت پر زبردست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔