Union Council Phagwari 102

مری کی سب بڑی یونین کونسل پھگواڑی کے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان

مری: مری کی سب بڑی یونین کونسل پھگواڑی کے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے منتخب نمائندگان آرام کی نید سو رہے ہیں اور غریب عوام کی کوئی پروا نہیں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں غریب کو میڈیسن باہر سے لینی پڑتی ہیں مری کی یونین کونسل پھگواڑی کا سب سے بڑا ہسپتال رولر ہیلتھ سنٹر پھگواڑی میں مریضوں کے لیے کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں چند دن پہلے یونین کونسل پھگواڑی کی نامور شخصیت طارق عباسی کو ہسپتال لے جایا گیا وہاں پر شوگر ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں تھی تفصیلات کے مطابق شوگر ٹیسٹ کرنے کی سٹیرپپ ساتھ کلینک سے منگوائی گئی بعد ازاں ان کو مری ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے یونین کونسل پھگواڑی اور ملحقہ جات کے لوگوں نے منتخب نمائندگان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کے منتخب نمائندگان صرف تصاویر اور ٹاک شو کی حد تک ہی ہیں مری کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا الیکشن جیتنے کے بعد کبھی بھی عوام میں نہیں آئے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل پھگواڑی کے ہسپتال کی حالت زار کو ٹھیک کیا جاے تا کہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے اور بہتر سہولیات میسر آ سکیں کیونکہ یونین کونسل آبادی بہت زیادہ ہے بہترین ٹریٹمنٹ کے لیے ایکسرے مشین الٹرا ساؤنڈ مشین موجود تو ہیں ان کو چلانے والا کوئی نہیں مریضوں کو پنڈی یا مری ریفر کیا جاتا ہے یہ ہماری یونین کونسل کی بد نصیبی ہےکہ ہمارے پاس ہاسپیٹل ہونے کے باوجود سہولیات کا فقدان ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب گزارش ہے کہ ہمارے ہاسپیٹل کو بھی جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے