ملکہ کوہسار مری شہر میں پانی کی شدیدقلت وال مین مافیاء پیسے بٹورنے میں مصروف وافر مقدار میں پانی ہونے کے باجودمصنوعی پانی کی قلت پیداکرکے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے شہری پانی کی بوندکوترس گئے ہیں ذمہ داران سے رابطہ کرنے پر ان کے ٹیلیفوں مکمل بند مل رہے ہیں،وال مین مافیاء کو کوئی روکنے والا نہیں جو لوگ انکی جیب گرم کریں انکو وافر مقدار میں پانی فراہم کیاجاتا ہے جبکہ دیگر شہریوں کو پانی کی فراہمی نہیں کی جارہی،عوام کاکہنا ہے کہ وال مین مافیاء اتنا مظبوط اور بااثر ہے کہ کئی سالوں سے ایک ہی علاقہ میں تعینات ہیں انکو دوسری علاقے میں تبدیل نہیں جاسکتا،برفباری اور شدید سرد موسم میں پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی نہ ہونے سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے شہریوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر مری اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے وال مین مافیا کے نیٹ ورک کو ختم کرنے،انکوائری کے احکامات جاری کرنے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔