Ehsaas program 61

حکومت پنجاب کی جانب سے بزرگ پروگرام ماہانہ وظیفہ کے تحت بزرگوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

مری حکومت پنجاب کی جانب سے بزرگ پروگرام ماہانہ وظیفہ کے تحت بزرگوں کی مری میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین کی نگرانی میں میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال مری غالب عباسی جناح ہال مری میں مستحق بزرگ افراد کی رجسٹریشن کررہے ہیں ابھی تک 50 فیصد بزرگ خواتین کی رجسٹریشن کی جارہی ہے میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر نے تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور پٹواریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی یونین کونسلوں میں مستحق بزرگ افرادکو رجسٹریشن کروانے کیلئے جناح ہال مری میں بھیجیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق برزگ افراد کے ناموں کے اندراج کو جلدازجلد مکمل کرلیا جائے اور مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔