Water Pipe Gym 18

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں شدید سردی کے باعث پانی کے پائپ جم جانے باعث پانی کی سپلائی معطل

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں چار دنوں کی شدید سردی کے باعث گھروں،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے پانی کے پائپ جم جانے باعث پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے،چار دنوں کی شدید سردی کے بعد جمعرات کے دن سورج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوا چمکتی ہوئی خوبصورت دھوپ نے اس حسین وادی کے حسن کو مزید نکھار دیا ہے، حالیہ شدید برفباری کے بعد مری اورگلیات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے سیاح فیملیاں اورمنچلے نوجوان یہاں کے دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور برف پوش نظاروں کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں برفباری کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے یہاں کے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،خوش آئندامر یہ ہے کہ مری آنے والے سیاح کوروناکے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس مالکان نے تمام حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں داخل ہونے والوں کو پہلے ڈس انفکٹ کیاجاتا ہے،سینیٹائز رکا استعمال اورسماجی فاصلے کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین اورتحصیل ہیلتھ انسپکٹرراناکرامت علی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے اچانک دورے بھی کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں حکومتی ایس اوپیز پر عمل کرانے میں مدد مل رہی ہے۔