Cut trees 77

سنیوہ مری کے جنگلات سے قیمتی،نایاب اور سرسبز درختوں کو کاٹ

مری میں ٹمبر مافیاء پھر سرگرم سنیوہ مری کے جنگلات سے قیمتی،نایاب اور سرسبز درختوں کو کاٹ ڈالا علاقہ کی شخصیت راشدمنیرعباسی کی شکایت پر کہ ٹمبر مافیاء نے سنیوہ کے جنگلات نمبر86/6سے چھ قیمتی سرسبز چیل کے درختوں کو کاٹا ہے جو یہ سمگل کرکے لاکھوں روپے میں فروخت کرنا چاہتے تھے راشدمنیر عباسی کو جب درخت کاٹنے کی اطلاع ملی تواس نے ڈی ایف اومری کو آگاہ کیاکہ قیمتی درخت کاٹ کرفروخت کیاجائیگاجس پر ڈی ایف اومری عامر سہیل نے ایس ڈی اوکوموقع پربھیجا اور ٹمبر مافیاء کیخلاف فوری ایکشن لینے اور کاروائی کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ ٹمبرمافیاء کو کسی صورت مری کے قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اورذمہ داران افرادکیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔