Fake officer arrested 60

سٹی ٹریفک پولیس مری کی بہترین کاروائی، جعلی آفیسر گرفتارڈی ایس پی ٹریفک مری

سٹی ٹریفک پولیس مری کی بہترین کاروائی، جعلی آفیسر گرفتار ڈی ایس پی ٹریفک مری بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشے، بلیو لائٹ کے خلاف ٹریفک وارڈن افسران کے اسکواڈ تشکیل دئیے گئے تھے۔ راجہ سعید اخترگذشتہ روز سرکل مری میں ٹریفک وارڈنزافسران ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پر مامور غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بغیر نمبر پلیٹ، بلیو لائٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروئی کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نمبر AKD-911 برنگ سلور تیز رفتاری سے آئی اسکو روکا گیا کاغذات طلب کیئے گئے اس پر ڈرائیور شیخ حمایت نے اپنا شناختی کارڈ اور سروس کار ڈ دیا اور اپنا تعارف بطور احساس ادارے کے آفیسر سے کرایا گاڑی پرائیوٹ تھی اور سبز رنگ کی نمبر پلیٹ بھی لگائی ہوئی تھی اس کے ہمراہ تین اشخاص اور بھی سوار تھے جنکے نام (صابر حسین، ایمل زیارت، عبدلباسط)، سروس کارڈ مشکوک ہونے کی وجہ سے ملٹری پولیس کو آگاہ کیا گیاوہ بھی موقع پر پہہنچ گئے اور تصیدق کی کہ یہ جعلی کارڈ ہے اس پر گاڑی سے ایک عدد بلیو لائٹ، اور صابر حسین ولد امداد حسین سے ایک پستول 9 بمعہ دو مگزین 10\10رونڈ برآمد کیے اور تھانہ مری کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 711/20زیر دفعہ 170.171ت پ، 420,468,471,279,186ت پ درج کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس مری کے ٹریفک وارڈنز افسران کامران بٹ اور ریحان سیال کو بہترین ڈیوٹی کرنے اور جعلی آفیسر کو گرفتار کرنے پر مری کے سماجی و سیاسی و کاروباری حلقوں کے سراہا اور ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کو خراج تحسین پیش کیا، ٹریفک وارڈن عوام کی سہولت کے لئے کوہشان جیو وارڈن شان سے۔