LPG 78

مری ایل پی جی گیس کی قمتیوں میں خود ساختہ اضافہ

مری:سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں گیس کی قمتیوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق مری شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ایل پی جی گیس کی قمتیوں میں خود ساختہ اضافہ کردیاحکومت کی طرف سے 114 روپے قمیت مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دوکاندار 150 سے لے کر170 تک فروخت کر رہے جس کے باعث عام لوگوں کی مشکلات زبردست اضافہ ہو گیا عوام پہلے سے سبزیاں دانے آٹا اور چینی کی قیمتوں سے تنگ تھے پکانے کے لیے ایل پی جی گیس کو بھی مہنگا کر دیا جائے مری انتظامیہ انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے خود ساختہ کی قیمتوں میں اضافہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سرکاری ملازمین سردی میں اپنے گھروں کی حد تک ہی محدود ہیں جس کی بڑی وجہ انتظامیہ کا کنٹرول نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی فروخت کرنے والے من مانے قمیتوں ایل پی جی گیس فروخت کر رہے ہیں مری کے عوامی حلقوق نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کہ اپیل کی