مری کلڈنہ بازار میں آتشزدگی سے اکرام عباسی ریسٹوربٹ مکمل طورپرجل کرخاکسترھوگیاھے گزشتہ رات حسب معمول اپناہوٹل بند کرکے گئے کہ رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے نے پورے ریسٹورنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں بھی فائرٹرک کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اس وقت تک ریسٹورنٹ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان فرنیچرزاوربرتن سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا تاہم ریسکیو1122نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پرقابوپایااورمزید پھیلنے سے روک دیااطلاع ملتے کلڈنہ بازاراورآس پاس کے تاجراورشہری بھی موقع پر پہنچ گئے کلڈنہ بازار کے تاجروں اور شہریوں نے اسسٹ کمشنر مری ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور حکومت پنجاب سے متاثرہ تاجراکرام عباسی کی مالی امداداوربحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔