Hafiz Javad akhtar picture 133

ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدرحافط جاوید اختر عباسی مختصرعلالت کے بعد رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے۔

مری کی ممتاز سماجی،سیاسی اور کاروباری شخصیت ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدرحافط جاوید اختر عباسی مختصرعلالت کے بعد رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے۔ مرحوم کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی علاقہ پلی گھوڑا گلی کے قبرستان میں سپر دخاک کردیاگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں مذہبی،سیاسی،صحافتی،وکلاء،سماجی،کاروباری شخصیات،اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔مرحوم مری کے قانون دان عمیرجاوید اختر عباسی ایڈووکیٹ کے والد تھے۔مرحوم کی وفات پرجمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی پاکستان تحریک انصاف کے پاکستان انصاف تحصیل مری مرکزی رہنما سردار بلال خان پاکستان تحریک انصاف تحصیل کے صدر سہیل عرفان عباسی پاکستان تحریک انصاف۔ انصاف ونگ تحصیل مری کے سینر نائب صدر راجہ خلیل احمد انجمن تاجران مری کے سابق صدر راجہ طفیل اخلاق،محکمہ سوئی گیس خورشید عباسی مری بارکے سابق صدر اسد اقبال عباسی مری بار کے نومنتخب جنرل سیکرٹری وسیم الدین مری بار کے نومنتخب سینر نائب صدر ناصر عباسی ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے سینر نائب صدر راجہ شہزاد رشید مسلم یوتھ ونگ کے رہنما عمر فردوس عباسی مسلم لیگ (ن) مری کے مرکزی رہنما واحد مصطفی عباسی مری پریس کلب کے سینرصحافی سجاد عباسی،بابر مغل،راجہ عثمان، حنیف خان ترک، حیدر علی خان راشد مغل، جمیعت علماء قاری راشد نواز عباسی سٹیزن فارم مری کے صدر ندیم اخلاص اور ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے راجہ یاسر ریاست عباسی، مری کی معروف سیاسی، مرحوم کی وفات سے پیداہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین۔