Patriata Chairlift Resort 30

مری میں سردیوں کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہے اعجاز بٹ

مری :منیجر نیومری پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت سیاحوں کو صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے پوری طرح کو شاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیر و تفریح سے انسان کی ذہنی نشو و نما ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے باعث کرونا دوبارہ زور پکڑ رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ سیرو تفریح کے لئے آنے والے سیاح قدرتی خوبصورتی اور برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اس کو یارگار بنانے کے لیے اپنے کیمروں میں محفوظ کر رہے ہیں۔ سیاحوں کو چاہئے کہ وہ ماسک، گلوز اور سینٹی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں اور آپس میں سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مری میں پہلی میں برف باری شروع ہونے کے ساتھ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیاحوں کو چاہیے موسم میں تبدیلی کے باعث گرم کپڑے، سویٹر، کوٹ وغیرہ اپنے ہمراہ لائیں اور گاڑیوں میں فیول او ر ان کی مینٹننس کو بھی یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے مری چیئرلفٹ کے انتظامی افسران شیخ منیر،محمد اشرف، فہیم انور،صغیر عباسی، وقاص انور اور دیگر بھی موجودتھے۔