Mall Road Murree 85

مال روڈ مری سمیت تمام اہم سیاحتی مراکز پر افغانی بچوں نے سیاحوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

مری:مال روڈ مری سمیت تمام اہم سیاحتی مراکز پر مختلف اشیاء فروخت کرنے والے افغانی بچوں نے سیاحوں کو تنگ کرنا شروع کردیا درجنوں کے حساب سے یہ بچے چیونگم،ٹشوپیپر اور دیگر اشیاء سیاحوں کوزبردستی فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اگر کوئی یہ اشیاء نہ خریدے تو سیاح فیملیوں کے کپڑے پکڑ لیتے ہیں اورجب تک وہ ان سے کچھ خرید نہ لیں ان کی جان نہیں چھوڑتے ان افغانی بچوں سے تاجر بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور سیاحوں کے پیچھے دوکانوں میں بھی داخل ہوجاتے ہیں،سیاحتی،کاروباری اورشہری حلقوں کاکہناہے کہ ماضی میں سٹی ٹریفک پولیس کااینٹی بیگنگ سکواڈ تشکیل دیاجاتاتھا جو ایسے بچوں اورپیشہ وربھکاریوں کو مال روڈ اوردیگر سیاحتی مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا تھا اور سیاح خصوصی فیملیاں سٹی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگنگ سکواڈ کی کارکردگی