Police Station Lower Bazar Murree 19

پولیس چوکی لوئربازارمری کے انچارج ثاقب ستار نے کرپشن کابازا رگرم

مری:شہر کی اہم ترین پولیس چوکی لوئربازارمری کے انچارج ثاقب ستار نے کرپشن کابازا رگرم کررکھا ہے جبکہ اس کا رویہ بھی عوام سے انتہائی ہتک آمیز ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے بیشمار شکایات کے باوجود اسکے خلاف نہ تو پولیس حکام کوئی کاروائی کرتے ہیں اورنہ ہی اس کو یہاں سے تبدیل کیاگیا ہے شہری حلقوں کاکہنا ہے ہمیشہ ماضی میں یہاں بااخلاق اور اچھی ساکھ کے سب انسپکٹر چوکی انچارج تعینات ہوتا تھا لیکن گذشتہ ایک سال سے نامعلوم وجوہات کے باعث مذکورہ اے ایس آئی کو یہاں تعینات کیاگیا ہے سفید پوش لوگ چوکی پولیس بازار کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ اس کا رویہ انتہائی آمیز اور گستاخانہ ہوتا ہے کئی کیسوں میں ملی بھگت کرکے مظلوم لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے انکے کیسوں کو خراب کردیاجاتا ہے شہری حلقوں نے آر پی او،سی پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مری شہر کی سیاحتی اہمیت کے مدنظر رکھتے ہوئے کسی با اخلاق اورفرض شناس سب انسپکٹر کو پولیس چوکی لوئر بازار مری میں تعینات کیاجائے اور محکمہ پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیاجائے جومحکمہ کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔