Muhammad Ahsan Younis 70

سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس ملکہ کوہسار مری کا دورہ

مری ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا برف باری کے بعد ٹریفک و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ملکہ کوہسار مری کا دورہ،چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد، سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر راجہ نثار، ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اور ایس ایچ او مری راجہ رشید سے ملاقات، سیاحوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات،سی پی او نے جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ، سنی بینک، مال روڈ، جی پی او چوک، کلڈنہ اور دیگر مقامات پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور موقعہ پر موجود افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر و مری، ایس ایچ او مری کو شدید سردی اور مشکل حالات میں مستعدی سے بہترین ڈیوٹی اور انتظامات پر شاباش دی،برف باری کے سیزن میں سیاحوں کے لئے ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ پولیس شدید موسم اور مشکل حالات کے باوجود سیاحوں کی حفاظت اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے جانفشانی سے فرائض سے سرانجام دے رہی ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے مری آنے والے سیاحوں سے التماس ہے کہ موسم کی شدت اور رش کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر اور قیام کیلئے مناسب وقت کے چناؤ اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں،ادھرہفتہ وار تعطیلات اور حالیہ برفباری کے بعد مری اور گلیات میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لئے ملک اور بیرون ممالک سے سیاح یہاں کارخ کررہے ہیں پارکنگ نہ ہونے سے سیاحوں کو پریشانی کاسامنا،مری میں ویو فورتھ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہونے سے مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،سیاح تین گھنٹے میں جھیکاگلی سے جی پی او چوک تک پہنچ رہے ہیں،عوامی اورسیاحتی حلقوں کاکہنا ہے کہ جب تک مری میں پارکنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو گا یہ سلسلہ چلتا رہیگاسیاحتی اور عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مری میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے مری کے مختلف مقامات پر ٹریفک پلازے تعمیر کروائے تاکہ جہاں ٹریفک مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا وہاں مری کی سیاحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔