snow-fall 110

مری میں 7 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں جمعہ کی شام کو شروع ہونے والا شدید برفباری اوریخ بستہ ہواؤں کاسلسلہ رات بھر جاری رہا اور مری میں 7 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی،ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد برفباری دوبارہ شروع ہوگئی جووقفے وقفے سے تاحال جاری ہے،خوبصورت سفیدروئی کے گالوں کی طرح آسمان سے گرتی ہوئی برف نے اس جنت بینظیر ودی کے حسن کو مزید نکھار دیاہے،ہفتہ وار تعطیلات کے باعث اور برفباری کے آغاز کی اطلاع پر ملک بھر سے سیاحوں کا جم غفیر مری پہنچ گیااور سیاح برفباری کے دلکش مناظر سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں مری اور گلیات کے بلندوبالا کوہسار وں نے برف کی سفید اوڑھنی اوڑ لی ہے،مری آنے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین،ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس کی ہدایات پرٹریفک وارڈنز اور سول ڈیفنس اہلکاروں کی مددسے سیاحوں کی بہترین رہنمائی کررہے ہیں سٹی ٹریفک پولیس کے سنوبائیک،کرین اوردیگر گاڑیاں بھی شاہراہوں پر موجود ہیں اور سیاحوں کی برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو سول ڈیفنس اہلکاروں کی مدد نکالنے میں مدد کررہے ہیں،محکمہ ہائی وے کی برف صاف کرنے والی مشینری اور نمک پاشی کی گاڑیاں بھی آن روڈ ہیں جبکہ البائراک اور آرڈبلیوایم سی کے ذمہ داران اور ورکرز بھی اپنے اندرون شہر سے برف صاف کرنے میں مصروف ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔