Car accident Murree 99

ایکسپریس وے مانگا کے قریب تیز رفتاری کے باعث کارحادثہ،تین افراد زخمی

مری ایکسپریس وے مانگا کے قریب تیز رفتاری کے باعث کارحادثہ،تین افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمزہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا،ایکسپریس وے پر ایسے حادثات متواتر ہورہے ہیں جن کی بنیادی وجہ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کی غفلت اورلاپرواہی بھی ہے این ایچ اے نے ایکسپریس وے ڈائیوریشن لگا رکھے ہیں اور صرف 5 یا 6 بلاک کافاصلہ رکھ کر متبادل راستے کا بورڈ لگادیاجاتا ہے حالانکہ کم ازکم 100 میٹر پہلے متبادل راستے کا بورڈ لگاناچاہیے ایکسپریس وے پر گاڑیاں سپیڈمیں ہوتی ہیں اور بارشوں کے دوران پھسلن بھی ہوتی ہے کوئی بھی تیز رفتارگاڑی جب ڈائیوریشن کے بورڈ کے قریب پہنچتی ہے تو بہت کم فاصلے کی وجہ سے سپیڈپر کنٹرول مشکل ہوجاتا ہے عوامی اور سیاحتی حلقوں نے کہ موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپریس وے پر حادثات روکنے کیلئے متبادل راستوں کے بورڈ ز100 میٹر پہلے آویزاں کریں تاکہ حادثات پر قابو پایاجاسکے اور انسانی جانوں کا تحفظ ہوسکے۔