Jalil Akhtar Abbasi 43

جلیل اختر عباسی مری بار ایسوسی ایشن کے سال 2020-21 کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

مری معروف قانون دان جلیل اختر عباسی مری بار ایسوسی ایشن کے سال 2020-21 کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ وسیم الدین جنرل سیکرٹری اور ناصر عباسی نائب صدر بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ان کی اس شاندارکامیابی پرمری پریس کلب کے صدر سدھیراحمدعباسی،صدرمری الیکٹرانک میڈیااورنگزیب عباسی،دیگر عہداروں اورممبران،مری کے سیاسی اورسماجی حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جلیل اخترعباسی مری کی قانونی برادری کا ایک ابھرتا ستارہ، زبان وبیان کی خوبیوں اور قانونی علوم پر دسترس رکھنے والے جلیل اخترعباسی اپنی لیاقت اور قابلیت سے ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہے ہم محبت بھری دعاؤں کے ساتھ جلیل عباسی کی مزید ترقی اور کامیابیوں کے خواہش مند ہیں۔