Murree Tehsil Headquarters Hospital 62

تحصیل ہیڈکواٹرہسپتا ل میں سرجن ڈاکٹر موجود نہیں ہے،مریضوں اورانکے لواحقین کو شدید پریشانی

مری :تحصیل ہیڈکواٹرہسپتا ل میں نہ تو ڈاکٹر سرجن ہے اورنہ ہی شام چار بجے کے بعد ہسپتال ہذا میں گائنی مریضوں کو داخل کیاجاتا ہے جس سے تحصیل بھر کے دوردراز سے آنے والے مریضوں اورانکے لواحقین کو شدید پریشانی کاسامنا ہے اس کااظہاردیول مری کے رہائشیوں محمدشہزاد ولد گل عباس،حمادطیفور پرویز عباسی اوردیگر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دی گئی درخواست میں کیاانہوں نے کہا کہ مری کے سائلیان کیلئے قریبی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تحصیل مری میں ہی ہے جہاں سرجن ڈاکٹرکی تعیناتی نہ ہونے سے اور شام چاربجے کے بعدہسپتال میں کوئی بھی گائنی مریض داخل نہ کئے جانے کے باعث دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کو شدیدمشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے کاان کا کہنا ہے اس سلسلے میں جب متعلقہ عملے سے بات کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہاں پر سرجن ڈاکٹر عرصہ پانچ سال سے نہیں ہے اور خواتین جب شام چار بجے کے بعد گائنی کے سلسلے میں ہسپتال جائیں تو مریضوں کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بھیج دیاجاتا ہے جومریضوں اور انکے لواحقین کیلئے سخت مشکلات کا باعث ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ ٹی ایچ کیوہسپتال مری میں سرجن ڈاکٹر اور گائنی ڈاکٹر اور سٹاف تعینات کیا جائے تاکہ تحصیل مری کے دوردراز سے آنے والے سائلین کی مشکلات کم ہوسکیں۔